سرینگر///
جموں کشمیر کے رام بن ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
طالب علم فی الحال پنجاب کے بھٹھنڈا علاقے میں ایک یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے۔
ڈی سی رام بن نے ایکس پر کہا’’ سوشل میڈیا پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی کسی بھی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ایک مجرمانہ فعل جو امن میں خلل ڈالتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ تیزی سے کارروائی کر رہی ہے۔ آئی پی سی کی دفعہ ۲۹۵؍ اے‘۱۵۳؍ اے‘۲۹۸؍ اور۵۰۵ کے تحت مجرم کے خلاف ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے۔ اس بات کو یقینی بنانا کہ ذمہ داروں کو صحیح نتائج کا سامنا کرنا پڑے۔ اس طرح کے اشتعال انگیز رویے کیلئے صفر رواداری‘‘۔
رام بن کے ڈی سی نے عوام پر زور دیا کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ترجیح دیں اور تمام جذبات کا احترام کریں۔
اس دوران ایس ایس پی رام بن نے بتایا کہ پولیس طالب علم کو گرفتار کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔