جموں//
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سِنہا نے آج بارہمولہ اور کشتواڑ میں ہوئے المناک سڑک حادثات میں جان گنوانے والوں کے لواحقین کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ایک ٹویٹ میں کہا ’’مجھے بارہمولہ اور کشتواڑ میں ہوئے المناک حادثات سے بہت دکھ ہوا ہے۔ میری ہمدردی ان کنبوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اَپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی وشفایابی کے لئے دعا گو ہوں۔‘‘
سنہا نے اعلان کیا کہ اِس سانحہ میں اپنی جان گنوانے والوں کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے کا ایکس گریشیا دیا جائے گا اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ جلد از جلد کنبوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔