جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

مودی حکومت نے جموں و کشمیر کی تعمیر نو کی‘ دہشت گردی کے دور کا خاتمہ کیا:شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-31
in ٹاپ سٹوری
A A
ڈانگری میں دونوں واقعات کی تحقیقات این آئی اے کو سپرد :وزیر داخلہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

نئی دہلی/۳۱جنوری
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ نریندر مودی حکومت نے جموں و کشمیر کی تعمیر نو کی ہے ، دہشت گردی اور تشدد کے دور کا خاتمہ کیا ہے اور بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے اور فلاحی اسکیموں کو شروع کرکے ترقی کو فروغ دیا ہے۔
انگریزی اور ہندی دونوں زبانوں میں ایکس پر پوسٹوں کی ایک سیریز میں شاہ نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم مودی نے نوجوانوں میں ایک نئی امید جگا کر جموں و کشمیر کو تبدیل کردیا ہے۔
شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے نوجوانوں کے خوابوں کو پورا کیا ہے اور تعلیم اور ہنرمندی کی سہولیات کو مضبوط کرکے ان کی امنگوں کو نئی پرواز دی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا”مودی حکومت نے دہشت گردی اور تشدد کے دور کا خاتمہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی تعمیر نو کی۔ مودی حکومت نے بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے اور فلاحی اسکیمیں شروع کرکے جموں و کشمیر کی ترقی کو فروغ دیا اور آج یہ ہندوستان کی طاقتور جمہوریت کا قابل فخر ثبوت ہے“۔
شاہ نے کہا کہ جموں کشمیر کی ثقافت ملک کے سب سے قدیم اور امیر ترین علاقوں میں سے ایک ہے اور مودی حکومت کے تحت مرکز کے زیر انتظام علاقے کے ثقافتی ورثے کو دوبارہ زندہ کیا جارہا ہے اور اس کا ثقافتی فخر ایک بار پھر بڑھ رہا ہے۔
وزیر داخلہ نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ موروثی سیاست کی وجہ سے جموں و کشمیر کے لوگ ترقی سے محروم ہیں۔
شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پنچایتی راج نظام کو مضبوط کیا ہے جس کا مقصد نچلی سطح پر ترقی فراہم کرنا ، حکمرانی کو خاندانی نظام سے آزاد کرنا اور اسے عام لوگوں تک پہنچانا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں جموں و کشمیر اب راحت کا سانس لے رہا ہے۔ ”آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بعد مودی حکومت نے زیرو ٹالرنس پالیسی کے ساتھ دہشت گردی کو کچل کر وادی میں زندگی کا وقار محفوظ کیا ہے“۔
اسی طرح ایکس پر ایک پوسٹ میں شاہ کے دفتر نے کہا کہ جموں و کشمیر طویل عرصے سے دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نبرد آزما ہے۔
”مودی حکومت نے آرٹیکل 370 کو ختم کرکے جموں و کشمیر میں امن اور استحکام قائم کیا ، جس کے نتیجے میں مرکز کے زیر انتظام علاقہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے“۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے”مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی تصویر بدل گئی ہے اور وہ اب علیحدگی پسندی میں شامل نہیں ہو رہے ہیں بلکہ ترقی میں شامل ہو رہے ہیں“۔
ایکس میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں جموں و کشمیر میں پتھراو¿ کا ایک بھی واقعہ پیش نہیں آیا۔
شاہ کے دفتر نے کہا کہ مودی حکومت نے جموں و کشمیر میں جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کرنے کےلئے پنچایتی راج نظام کو بحال کیا ، جس کی وجہ سے حکمرانی عام لوگوں کے ہاتھوں میں آئی ہے اور پورے خطے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اوڑی سڑک حدثے میں۸ مسافر ہلاک‘۶دیگر زخمی

Next Post

بے چارہ عمران خان !

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

2025-05-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
تازہ تریں

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-09
’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام
تازہ تریں

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام

2025-05-08
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جلد سخت جواب دیا جائے‘وزیر دفاع کی وارننگ
تازہ تریں

آپریشن سندور:حملوں میں ۱۰۰ سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو ئے :حکومت

2025-05-08
آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
تازہ تریں

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے

2025-05-07
ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی
تازہ تریں

ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی

2025-05-06
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ
تازہ تریں

پہلگام قصورواروں کو پکڑنے کے دوران تھوڑا خبر دار رہنے کی ضرورت:وزیر اعلیٰ

2025-05-06
پہلگام حملہ:مرکز کی ریاستوں کو سکیورٹی مشقوں کی تلقین
تازہ تریں

پہلگام حملہ:مرکز کی ریاستوں کو سکیورٹی مشقوں کی تلقین

2025-05-05
Next Post

بے چارہ عمران خان !

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.