جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

بے چارہ عمران خان !

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-02-01
in سچ تو یہ ہے
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

ہمیں ہمسایہ ملک اور نہ اس کی سیاست میں کوئی دلچسپی ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔ لیکن… لیکن صاحب اس وقت ہمسایہ ملک میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے… اس کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ جو ہو رہا ہے … وہ اور کچھ نہیں سوائے اس بات کا اعادہ کہ ہمسایہ ملک میں جو کوئی بھی فوج کے ساتھ ٹکرائے گا … اس سے ٹکر لے گا‘ اس کی بات نہیں مانے گا ‘ اس کے فیصلوں کو قبول نہیں کریگا ‘ اس کے معاملات میں مداخلت کرے گا ‘ اس کی ہاں میں ہاں نہیں ملائے گا وہ گیا… وہ اپنے کام سے گیا ۔ ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں اور… اور بالکل بھی نہیں کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ نہیں ہو نا چاہئے تھا … ہم یہ بھی نہیں کہہ رہے ہیں کہ عمران خان قصوروار نہیں تھے… نہیں صاحب ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں…سچ تو یہ ہے کہ انہوں نے اس ملک کا بیڑا غرق کیا… خیر!خان صاحب اور ان کی بیوی کو توشہ خان کیس میں ۱۴ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ‘ اس کیس کا فوج کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے… اس سے ایک دو روز پہلے سائفر کیس میں انہیں دس سال قید کی سزا سنائی گئی ۔اس کیس کا تعلق بھی فوج کے ساتھ نہیں ہے… ہم صرف اتنا کہنا چاہتے ہیں کہ اگر عمران خان نے فوج کے ساتھ ٹکر نہیں لی ہو تی … اسے اپنا دشمن نہیں بنایا ہو تا تو… تو ان کے سات کیا سات سو قتل بھی معاف ہو جاتے … پھر سائفر کیس رہ جاتا اور نہ توشہ خان کیس کا کوئی وجود ہو تا ہے… خان صاحب کو پھر ملک کی عدالتیں معصوم اور بے گناہ قرار دیتیں جبکہ احتساب عدالت بھی ان کے خلاف عائد کیسوں کو مسترد کرتی جیسا کہ ہم دیکھ رہے ہیں… میاں نواز شریف ‘ ان کی بیٹی اور ان کے بھائی شہباز شریف کیخلاف مختلف عدالتوں میں دائر کیسوں کا حشر دیکھ رہے ہیں… ایسے فیصلہ ہو رہے ہیں کہ لگتا ہے کہ میاں صاحب اور ان ہل افراد خانہ سب کے سب دودھ میں دھلے ہوئے ہیں… جب کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے… اگر کوئی بات ہے تو… تو یہ ایک بات ہے کہ میاں صاحب کا فی الحال فوج کے ساتھ یارانہ ہے… اس سے ان کی دوستی ہے… اس لئے انہیں چوتھی بار ملک کا وزیر اعظم بنانے کی تیاری ہو رہی ہے… جس دن ان کی بھی فوج کے ساتھ ٹھن جائیگی … اسی دن ‘ اسی لمحہ میاں صاحب کا بھی وہی حال بے حال ہو جائیگا جو خان صاحب کا ہو رہا ہے کہ… کہ ابھی تو خا ن صاحب کے خلاف سب سے بڑے کیس… ۹مئی ۲۰۲۳ کے کیس کا فیصلہ آنا باقی ہے اور… اور اس کیس کا براہ راست تعلق فوج… پاکستان کی فوج سے ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی حکومت نے جموں و کشمیر کی تعمیر نو کی‘ دہشت گردی کے دور کا خاتمہ کیا:شاہ

Next Post

اپوزیشن اتحاد رسہ کشی کا شکار

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

اپوزیشن اتحاد رسہ کشی کا شکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.