جموں//
قانون و انصاف کے مرکزی وزیر ارجن میگوال نے پیر کے روز کہاکہ ایودھیا میں رام مندر کی طویل جدوجہد آج پوری ہو گئی ہے ۔
میگوال نے کہاکہ اس معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے ۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
مرکزی وزیر قانون نے کہاکہ آج ملک کی تاریخ کا اہم دن ہے کیونکہ ایودھیا میں رام مندر کے قیام کی طویل جدوجہد پوری ہو گئی ہے ۔
میگوال نے مزید بتایا کہ اس معاملے پر سیاست نہیں کر نی چاہئے کیونکہ یہ مذہب سے جڑا ہوا معاملہ ہے ۔
مرکزی وزیر نے مزید بتایا کہ پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی آج تمام مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ اور ہون کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ان کے مطابق موجودہ مرکزی حکومت نے لوگوں کے ساتھ جو وعدئے کئے انہیں پورا کیا گیا۔
کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں مرکزی وزیر نے کہاکہ پنڈتوں کی بہت جلد گھر واپسی ہو گی اور اس اہم مسئلے پر بھی کام ہو رہا ہے ۔