پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں و کشمیر میں پنچایت اور یو ایل بی انتخابات جلد ہوں گے:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-16 - Updated on 2024-01-17
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

بارہمولہ/ 16 جنوری
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو کہا کہ دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کےلئے ریزرویشن نافذ ہونے کے بعد مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پنچایت اور شہری بلدیاتی انتخابات یقینی طور پر کرائے جائیں گے۔
سنہا نے الزام عائد کیا کہ جن لوگوں نے اپنے دور حکومت میں بلدیاتی اداروں کو فنڈز سے محروم کیا تھا وہ اب اس معاملے پر سیاست کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ صورتحال واپس آئے لیکن ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔
ایل جی نے کہا”میں اپنے ان ساتھیوں کو بتانا چاہتا ہوں جو پنچ، سرپنچ اور یو ایل بی کے نمائندے تھے ‘ ریاستی تنظیم نو قانون نافذ ہونے کے بعد، دیگر پسماندہ طبقات کا ریزرویشن ایک آئینی ضرورت تھی اور انتظامیہ نے یہ عمل شروع کر دیا ہے“۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا”میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ اس عمل کو مکمل کرنے کے بعد جموں و کشمیر میں یو ایل بی اور پنچایت انتخابات یقینی طور پر منعقد ہوں گے۔ میں اس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ وہ یقینی طور پر منعقد ہوں گے“۔
ایل جی شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے نام پر ایک اسٹیڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔
سنہا نے کہا کہ کچھ لوگ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر سیاست کر رہے ہیں لیکن لوگ ان کے ارادوں کو جانتے ہیں۔انہوں نے کہا”کچھ لوگ اس معاملے پر سیاست کر رہے ہیں۔ جن لوگوں نے یو ایل بی اور پنچایتوں کا گلا گھونٹا تھا، انہیں اب یاد کرنا شروع کر دیا ہے۔ میں کچھ نہیں کہنا چاہتا لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہاں کے لوگا اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہ لوگ کون ہیں اور ان کے ارادے کیا ہیں“۔
ایل جی نے کہا”وہ چاہتے ہیں کہ پنچایتیں اسی حالت میں واپس آئیں اور سب کچھ ان کے ذریعے ہونا چاہیے، لیکن میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے“۔
لیفٹیننٹ گورنر نے عوام بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ یوم جمہوریہ کی تقریبات میں حصہ لیں اور ترنگا لہراتے رہیں۔
ایل جی نے کہا”میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ ’جھنڈا اونچا رہے ہمارا‘ پروگرام میں بڑی تعداد میں شرکت کریں۔ میں چاہتا ہوں کہ بارہمولہ کا آسمان ترنگا سے بھر جائے۔“ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ:ایک درجن علاقوں میں تلاشی آپریشن جاری

Next Post

چلہ کلان کی من مانی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

چلہ کلان کی من مانی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.