پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

چلہ کلان کی من مانی

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-01-17
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

لگتا ہے کہ چلہ کلان ہم سے ناراض ہے… ہم یعنی کشمیر کے لوگوں سے‘واسیوں سے ۔ ناراض نہیں ہو تا تو … تو ہم سے سوتیلی ماں جیسا سلوک نہیں کرتا اور… اور اللہ میاں کی قسم بالکل بھی نہیں کرتا … چلہ کلان کی تشریف آوری کو زائد از بیس پچیس دن ہو گئے ہیں … ان تین چار ہفتوں کے دوران وادی کے بیشتر علاقوں میں بارشیں ہوئیں اور نہ برفباری … اپنا کشمیرپیاسہ ہے‘خشک ہے … ترس رہا ہے… اس کو انتظار ہے کہ کب چلہ کلان اس کی طرف بھی نظر کرم اٹھائے گا … بار بار نہ سہی لیکن… لیکن ایک بار اٹھائے گا … لیکن چلہ کلان ہے کہ اس کے کان پر جُو تک نہیں رینگتی ہے اور… اور بالکل بھی نہیں رینگتی ہے ۔ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیںبھاری برفباری ہو… ہمارا ایسا کوئی مطالبہ نہیں…کم از کم شہر خستہ کا تو ایسا کوئی مطالبہ نہیں ہے کہ… کہ ہم کم میں ہی خوش ہیں… کم برفباری ہو ‘ لیکن ہو …یہی پانچ چھ انچ کی برفباری سے ہی ہم سیر آب ہو جائیں گے… ہمارا پیٹ بھر جائیگا اور… اور ساتھ ہی چلہ کلان سے ہمارے جتنے بھی گلے شکوے ہیں وہ دور ہو جائیں گے … ختم ہو جائیں گے‘ کچھ اس طرح کہ جیسے ہمارا اس سے کوئی گلہ‘ کوئی شکوہ تھا ہی نہیں … بالکل بھی نہیں ۔ ابھی بھی وقت ہے… چلہ کلان کے پاس ابھی بھی وقت ہے‘ اگر وہ چاہتا ہے کہ لوگوں… کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اس کے تعلقات سدھر جائیں … لوگوں کی اس کے بارے میں سوچ بدل جائے اور… اور وہ یہ سوچنا بند کردیں کہ ان کے ساتھ چلہ کلان سو تیلی ماں کا سلوک کررہا ہے… امتیازبرت رہا ہے تو … تو پھر چلہ کلان جلوہ افروز ہو کر اپنا جلوہ دکھا دے …ایک طویل وقت کیلئے نہیں ‘ بلکہ مختصر مدت کیلئے یہاں قیام کرے اور… اور ہم اسے یقین دلاتے ہیں کہ ہم اس کی مہمان نوازی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھ چھوڑیں گے اور… اور بالکل بھی نہیں چھوڑیں گے … فیصلہ چلہ کلان نے کرنا ہے وہ کشمیر اور اسکے واسیوں کے ساتھ کس طرح کے تعلقات رکھنا چاہتا ہے کہ …کہ من مانی روز نہیں چل سکتی ہے… ایک ایسا وقت بھی آئے گا جب کشمیر میں ایک بار پھر من مانی کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہو گی… بالکل بھی نہیں ہو گی ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر میں پنچایت اور یو ایل بی انتخابات جلد ہوں گے:سنہا

Next Post

خشک سالی کا قہر

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

خشک سالی کا قہر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.