جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

دہشت گردی کی بحالی کی کوششوں کےخلاف آپریشن ’سرو شکتی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-13 - Updated on 2024-01-14
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بجبہاڑہ میں مختصر تصادم میں ۲ مقامی جنگجو ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

نئی دہلی، 13 جنوری
جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بڑھانے کی پاکستان کی کوششوں کو ناکام بنانے کی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ہندوستانی فوج آپریشن ’سرو شکتی‘ شروع کر رہی ہے، جہاں سیکورٹی فورسز مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پیر پنجال پہاڑی سلسلوں کے دونوں طرف سرگرم دہشت گردوں کو نشانہ بنائیں گی۔
حالیہ دنوں میں‘پاکستانی پراکسی دہشت گرد گروہوں نے پیر پنجال رینج کے جنوب میں خاص طور پر راجوری پونچھ سیکٹر میں دہشت گردی کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی ہے، جہاں دہشت گردوں کے حملوں میں تقریبا 20 فوجی مارے گئے ہیںَتازہ ترین واقعہ 21 دسمبر کو ہوا، جب وہاں ڈیرہ کی گلی کے علاقے میں چار فوجی مارے گئے تھے۔
سیکورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ آپریشن ’سرو شکتی‘ پیر پنجال رینج کے دونوں اطراف سے مشترکہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں انجام دینے کےلئے ہوگا جہاں سرینگر میں قائم چنار کور اور نگروٹا ہیڈکوارٹر والی وائٹ نائٹ کور بیک وقت آپریشن کریں گی۔
ذرائع نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس ، سی آر پی ایف ، اسپیشل آپریشن گروپ اور انٹیلی جنس ایجنسیاں مرکز کے زیر انتظام علاقے ، خاص طور پر راجوری پونچھ سیکٹر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کے پاکستانی عزائم کو ناکام بنانے کےلئے قریبی تعاون سے کام کریں گی۔
توقع ہے کہ یہ آپریشن ’آپریشن سرپ وناش‘کی طرز پر ہوگا جو 2003 میں پیر پنجال رینج کے جنوب میں انہی علاقوں سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔
آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے حال ہی میں کہا تھا کہ 2003 کے بعد سے اس علاقے میں دہشت گردی کی سرگرمیاں تقریبا ختم ہو چکی تھیں، لیکن مغربی دشمن اب اسے وہاں بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
فوجی سربراہ نے شمالی کمان کے ساتھ کور کمانڈرز کے ساتھ ان دہشت گردوں کے خطرے سے نمٹنے کے طریقوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا۔
اودھم پور میں آرمی ہیڈ کوارٹر اور ناردرن آرمی کمانڈ کے ذریعہ قریبی نگرانی میں یہ کارروائیاں شروع کی جارہی ہیں اور اس کی منصوبہ بندی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال ، فوج ، خفیہ ایجنسیوں سمیت اندرونی اور بیرونی ایجنسیوں ، ریاستی اور مرکزی ایجنسیوں کے پولیس عہدیداروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ سیکورٹی میٹنگ کے فورا بعد کی گئی تھی۔
شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے دہشت گردوں کے خلاف مربوط کارروائی کےلئے جموں اور کشمیر دونوں علاقوں میں سیکورٹی فورسز کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن میٹنگیں کیں۔
بھارتی فوج نے راجوری پونچھ سیکٹر میں مزید فوجیوں کی تعیناتی کا عمل بھی شروع کردیا ہے۔خطے میں انٹیلی جنس سیٹ اپ کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ فوجیوں کی شمولیت کا عمل بھی شروع ہوچکا ہے۔
سکیورٹی فورسز کو ان علاقوں میں دہشت گردی کو ناکام بنانے کے لیے مقامی حمایت کا بھی یقین ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کی جانب سے کرشنا گھاٹی علاقے میں فوج کی گاڑی پر حملہ کرنے کی اشتعال انگیزی کے باوجود فوجیوں نے جوابی فائرنگ نہیں کی کیونکہ وہاں بہت سارے شہری موجود تھے۔
21 دسمبر کو انکاو¿نٹر کے بعد عام شہریوں کی ہلاکت میں اپنے ہی افسروں اور جوانوں کے خلاف ہندوستانی فوج کی طرف سے شروع کی گئی تیز رفتار کارروائی سے بھی مدد ملی ہے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

برطانوی سفیر کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ ہندوستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی:دہلی

Next Post

ہم کہاں جارہے ہیں…؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

ہم کہاں جارہے ہیں…؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.