جموں //
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سپیشل سیکورٹی فورس (ایس ایس ایف) کے جوان ایس جی سی ٹی روی کمار کے اہل خانہ سے ملاقات کی جو ایک بدقسمت سڑک حادثے میں اَپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ایس جی سی ٹی روی کمار کو قوم کی خاطر ان کی بے لوث خدمات کیلئے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
سنہا نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کی۔