سرینگر//
جموںکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے ٹنگن کراسنگ کے نزدیک پولیس نے جمعے کی صبح ایک عدم شناخت لاش برآمد کی ۔
معلوم ہوا ہے کہ نیو بائی پاس شاہراہ پر چند مقامی افراد نے ایک شخص کی لاش دیکھی اور ا س بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران منکشف ہوا ہے کہ۲۸؍اور۲۹دسمبر کی درمیانی شب نامعلوم گاڑی نے متوفی کو ٹکر ماری ہے ۔
پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اگر مذکورہ شخص کے بارے میں کسی کو کوئی علمیت ہو تو اس سلسلے میں سرینگر پولیس کے ساتھ رابط قائم کرئے ۔