منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ملی ٹینسی میں کمی کا سہرا وادی کے لوگوں کو جاتا ہے:یادو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-20
in اہم ترین
A A
ملی ٹینسی میں کمی کا سہرا وادی کے لوگوں کو جاتا ہے:یادو
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

سرینگر//
سی آر پی ایف کے ایک سینئر افسر نے منگل کو کہا کہ وادی میں عسکریت پسندی سے متعلق تشدد میں کمی کا سہرا جموں و کشمیر کے عوام، خاص طور پر نوجوانوں کو جاتا ہے۔
سرینگر سیکٹر کے سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل اجے یادو نے کہا’’لوگوں، نوجوانوں کی بہت بڑی حمایت ملی ہے۔ یہ آپ کی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھا۔نئے کشمیر کی آواز میدانوں میں دیکھی جا رہی ہے، چاہے وہ کرکٹ ہو، فٹ بال ہو یا دیگر کھیل‘‘۔
وہ سرینگر میں سی آر پی ایف کے زیر اہتمام فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کر رہے تھے۔
یادو سے جب پوچھا گیا کہ وادی میں عسکریت پسندی میں کمی کا سہرا کس کو جاتا ہے تو انہوں نے کہا’’اس لیے سب سے بڑا حصہ کشمیر کے نوجوانوں اور کشمیر کے عوام کا ہے‘‘۔
آئی جی سی آر پی ایف نے کہا’’مجھے پختہ یقین ہے کہ آنے والا سال آج سے بہتر ہوگا اور لوگ اپنی حمایت دیں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں وسطی کشمیر سے۱۶ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سرینگر کی چار ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ یہ نیا کشمیر ہے اور نوجوان آگے بڑھیں گے‘‘۔
یادو کاکہنا تھا’’مجھے امید ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے بہت سے نوجوان مستقبل میں ہندوستان کے لئے کھیلیں گے۔ نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے میں کھیل بھی بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں‘‘۔
یادو نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد خاص طور پر نوجوانوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
سی آر پی ایف کے آئی جی نے کہا’’ اس کا مقصد نوجوانوں کو مشغول کرنا، انہیں اپنی زندگی کو بہتر انداز میں گزارنے کا راستہ فراہم کرنا اور انہیں قومی سطح پر کھیلنے کا موقع فراہم کرنا ہے‘‘۔
یادو نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ٹورنامنٹ سے بہت سے اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔ ہم نے وعدہ کیا ہے کہ سی آر پی ایف نوجوانوں کو مصروف رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹورنامنٹ شہری ایکشن پروگرام کا حصہ ہیں۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا نیم فوجی دستہ جموں و کشمیر میں انتخابات کے لئے سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے تیار ہے ، آئی جی نے کہا کہ سی آر پی ایف کسی بھی ذمہ داری کیلئے تیار ہے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’پولیس میں بھی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت ہے‘

Next Post

شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ ‘سردی کی لہر تیز تر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حیدر پورہ جھڑپ:عامر ماگرے کے لواحقین کو ۵لاکھ روپے کا معاوضہ برقرار
اہم ترین

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

2026-09-15
ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع
اہم ترین

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

2026-09-15
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

برکس اجلاس :’دہشت گردی پر اتفاقِ رائے قابلِ ذکر رہا‘

2026-09-15
’جموں کشمیر کی وحدت ناقابلِ سمجھوتہ‘
اہم ترین

وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کا جموں و کشمیر کے شعبہ صحت میں اصلاحات کا جائزہ

2026-09-15
مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی
اہم ترین

۲۱ستمبر سے جموں و کشمیر اسمبلی کا۱۰روزہ خزاں اجلاس

2026-09-15
اہم ترین

لداخ میں۱۲۹ جونیئر اسکیل عہدوں  کے لیے بھرتی کے قواعد کا مسودہ منظور

2026-09-15
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

بجبہاڑہ :پولیس افسر کو گاڑی سے  ٹکر مارنے پر پولیس اہلکار گرفتار

2026-09-15
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

پاکستان نے جیش کے سربراہ  مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی

2026-09-15
Next Post
کشمیر میں سردی کے زور میں بتدریج اضافہ

شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ ‘سردی کی لہر تیز تر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.