جموں/۶ دسمبر
جموں کے رزیڈنسی روڈ علاقے میں واقع دہلی پبلک اسکول (ڈی پی ایس) میں بدھ کے روز مبینہ بم کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد افراتفری مچ گئی تاہم پولیس نے فوری طور پر وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کرکے علاقے کو سینیٹائز کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اطلاع جھوٹی نکلی اور اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا۔
جموں پولیس نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا”جموں پولیس نے ایک پرائیویٹ اسکول کو نا معلوم کال کرنے والے کی طرف سے بم کی دھمکی ملنے پر فوری کارروائی عمل میں لائی“۔
پولیس نے کہا”پولیس نے وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کرکے علاقے کو سینیٹائز کیا یہ ایک جھوٹی اطلاع نکلی اور اس کے متعلق مقدمہ درج کیا گیا“۔
ذرائع کے مطابق اسکول کے ایک ٹیچر کو فون کال میں اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس کے فوراً بعد پولیس نے پولیس وہاں پہنچی اور بم ناکارہ بنانے والی ٹیم کو بھی طلب کیا گیا۔