جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

کشمیر میں ستر سال سے ظلم سہنے والوں کو اب انصاف ملے گا:شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-06
in ٹاپ سٹوری
A A
کشمیر میں ستر سال سے ظلم سہنے والوں کو اب انصاف ملے گا:شاہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/۶دسمبر

وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن پارٹیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بدھ کو کہا کہ جموں کشمیر میں ستر سال تک جن لوگوں کے ساتھ ناانصافی اور تذلیل کی گئی انہیں اب عزت کے ساتھ ان کے حقوق ملیں گے ۔

متعلقہ

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام

آپریشن سندور:حملوں میں ۱۰۰ سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو ئے :حکومت

جموں کشمیر ریزرویشن ترمیمی بل اور جموں و کشمیر تنظیم نو ترمیمی بل پر لوک سبھا میں چھ گھنٹے طویل بحث کا جواب دیتے ہوئے شاہ نے آج کہا کہ ان لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کی ضرورت ہے جن کے ساتھ ناانصافی ہوئی، انہیں ذلیل کیا گیا اور 70 سال سے نظر انداز کیا گیا ان کو انصاف دلانے کے لئے یہ بل ہے ۔ان کاکہنا تھا” کسی بھی معاشرے میں محروم افراد کو آگے لانا چاہیے ، یہ آئین ہند کی بنیادی روح ہے ۔ انہیں اس طرح آگے لانا ہوگا کہ ان کی عزت میں کمی نہ آئے “۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ 80 کی دہائی میں جب کشمیری پنڈتوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر بے گھر کیا گیا تو کوئی مدد کے لیے آگے نہیں آیا۔ اگر اس وقت کی حکومتیں پہلے دہشت گردی کا خاتمہ کرتیں تو ان لوگوں کو ریاست چھوڑنے کی ضرورت ہی پیش نہ آتی۔ جب یہ لوگ بے گھر ہوئے تو انہیں ملک کے مختلف حصوں میں جانا پڑا۔” ایک لاکھ سے زیادہ لوگ اپنے ہی ملک میں بے گھر ہوئے ۔ وہ اس قدر بے گھر ہوئے کہ ان کی جڑیں ان کے علاقے اور ان کی ریاست سے اکھڑ گئیں۔ یہ بل ان لوگوں کو حق دلانے کے لیے ہے “۔

شاہ نے کہا کہ نریندر مودی ایسے لیڈر ہیں، جو ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے اور ملک کے وزیر اعظم بنے ہیں، وہ پسماندہ اور غریبوں کا درد جانتے ہیں۔ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے سے کچھ لوگ پریشان ہیں“۔

وزیرداخلہ نے کہا”حد بندی کی سفارشات کو قانونی شکل دے دی گئی ہے اور اسے آج پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیا گیا ہے ۔ کشمیر کے بے گھر افراد کے لیے دو نشستیں مختص کی جائیں گی۔ ایک نشست پاکستانی مقبوضہ کشمیر ( پی او کے ) سے بے گھر افراد کے لیے دی جائے گی۔ حد بندی کمیشن کی سفارشات سے پہلے جموں میں 37 سیٹیں تھیں جنہیں بڑھا کر اب 43 کر دیا گیا ہے ۔ پہلے کشمیر میں 46 سیٹیں تھیں، اب 47 سیٹیں ہیں۔ ہم نے پی او کے کی 24 سیٹیں محفوظ کر رکھی ہیں کیونکہ وہ حصہ ہمارا ہے ۔ پہلے جموں و کشمیر اسمبلی میں 107 نشستیں تھیں جو اب بڑھ کر 114 ہو گئی ہیں۔ پہلے دو نامزد اراکین ہوتے تھے ، اب پانچ نامزد اراکین ہوں گے “۔

شاہ نے کہا”اولین وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے دور میں کی گئی غلطیوں کا خمیازہ کشمیر کو بھگتنا پڑا۔ پہلی اور سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ جب ہماری فوج جیت رہی تھی تو پنجاب کے علاقے میں پہنچتے ہی جنگ بندی نافذ کر دی گئی اور POK کا جنم ہوا۔ اگر جنگ بندی تین دن بعد ہوئی ہوتی تو آج PoK ہندوستان کا حصہ ہوتا۔ دوسری ہندوستان کے اندرونی معاملے کو اقوام متحدہ میں لے جانے کی غلطی کی گئی ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں: ایک پرائیویٹ اسکول میں بم کی جھوٹی دھمکی سے افرا تفری مچ گئی

Next Post

کیا کشمیر میں جنگ ہو رہی ہے؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام
تازہ تریں

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام

2025-05-08
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جلد سخت جواب دیا جائے‘وزیر دفاع کی وارننگ
تازہ تریں

آپریشن سندور:حملوں میں ۱۰۰ سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو ئے :حکومت

2025-05-08
آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
تازہ تریں

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے

2025-05-07
ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی
تازہ تریں

ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی

2025-05-06
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ
تازہ تریں

پہلگام قصورواروں کو پکڑنے کے دوران تھوڑا خبر دار رہنے کی ضرورت:وزیر اعلیٰ

2025-05-06
پہلگام حملہ:مرکز کی ریاستوں کو سکیورٹی مشقوں کی تلقین
تازہ تریں

پہلگام حملہ:مرکز کی ریاستوں کو سکیورٹی مشقوں کی تلقین

2025-05-05
پہلگام حملہ: مرکز یقینی بنانا چاہتا ہے کہ جموں کشمیر کی ترقی متاثر نہ ہو:وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پہلگام حملہ: مرکز یقینی بنانا چاہتا ہے کہ جموں کشمیر کی ترقی متاثر نہ ہو:وزیر اعلیٰ

2025-05-05
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
تازہ تریں

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان سیکریٹری دفاع کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات

2025-05-05
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

کیا کشمیر میں جنگ ہو رہی ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.