جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کیا کشمیر میں جنگ ہو رہی ہے؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-12-07
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

صاحب کیا کشمیر میں جنگ ہو رہی ہے؟ نہیںجناب بالکل بھی نہیں ہو رہی ہے… کیا کشمیر میں بد امنی ہے؟ نہیں جناب اللہ نہ کرے کہ کشمیر میں پھر کبھی بد امنی ہو … کیا کشمیر میں امن نہیںہے؟ہاں جناب اللہ میاں کا شکر ہے کہ کشمیر میں امن ہے ‘ لوگ امن سے رہ رہے ہیں… کیا کشمیر میں لوگوں کی زندگیوں کو کوئی خطرہ لاحق ہے؟ جناب !آپ آج یہ کیا بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں ‘ کشمیر میں عام لوگوں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے… کیا کشمیر میں تجارت نہیں ہو رہی ہے؟ جی ہاں بالکل ہو رہی ہے… کیا لوگ روز گار نہیں کما رہے ہیں ؟جناب!اللہ میاں کا کرم ہے کہ لوگ روز گار کما رہے ہیں‘اور اچھی طرح کھا پی رہے ہیں… کشمیر میں اگر الیکشن … اسمبلی الیکشن ہوں گے تو کیایہاں کے امن کو کوئی خطرہ لاحق ہو گا ‘ کیا لوگوں کی تجارت متاثر ہو گی‘ کیا قومی سلامتی کو کوئی خطرہ ہو گا؟ارے جناب !آپ یہ پہیلیاں …صاف صاف بتائیے نا کہ آپ کہنا کیا چاہتے ہیں؟صاحب ہم کچھ کہنا نہیں چاہتے ہیں‘ وہ کیا ہے کہ روز گزشتہ لوک سبھا میں لداخ کے بی جے پی کے رکن نے بڑی جوشیلی تقریر کی جس میں انہوں نے جموں کشمیر میں الیکشن نہ کرانے کی ایسی منطق‘ ایسی دلیل دی کہ ہم حیران ہو گئے … پہلے پہلے تو ہمیں لگا کہ یہ کشمیر نہیں بلکہ کسی جنگ زدہ جگہ کا ذکر کررہے ہیں… لیکن تھوڑی دیر بعد سمجھ میں آگیا کہ یہ کشمیر … ہمارے اور آپ کے کشمیر کے بارے میں کچھ کہہ رہے ہیں… یہ کہہ رہے ہیں کہ … کہ ’ اگر زندگی ہے تو دنیا ہے‘مرکز کے زیر انتظام علاقے کو اس وقت انتخابات سے زیادہ امن اور سلامتی کی ضرورت ہے۔ہم لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر انتخابات نہیں کروا سکتے۔ قومی سلامتی یا عوامی تحفظ کی قیمت پر انتخابات نہیں ہوسکتے…‘اب صاحب ہمیں امید ہے کہ آپ کی سمجھ میں یہ بات آئی ہو گی کہ… کہ ہم آپ سے یہ سب کیوں پوچھ رہے تھے… لیکن… لیکن ایک بات جو ہماری سمجھ میں نہیں آ رہی ہے وہ یہ ہے کہ کیا کشمیر میں واقعی الیکشن … اسمبلی الیکشن کرانے کے اتنے بڑے بڑے خطرات ہیں… اگر ایسا ہے تو… تو صاحب پھر تو یہاں لوک سبھا کے الیکشن بھی نہیں ہو سکتے ہیں… لوک سبھا کیا … کسی مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کے بھی الیکشن کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے کہ بات لوگوں کی زندگی کی ہے‘ تجارت کی ہے اور… اور ہاں ملک کی سلامتی کی بھی ہے‘ جسے ہم کسی قیمت پر خطرے میں نہیں ڈال سکتے ہیں… بالکل بھی نہیں ڈال سکتے ہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں ستر سال سے ظلم سہنے والوں کو اب انصاف ملے گا:شاہ

Next Post

ترمیمی مسودوں پر گرم گفتاری 

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

ترمیمی مسودوں پر گرم گفتاری 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.