بدھ, ستمبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

راجوری اور پونچھ میں تلاشی آپریشن جاری‘ تین مشتبہ افراد گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-05
in اہم ترین
A A
کالاکوٹ جھڑپ: کیپٹن سمیت تین اہلکار ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’بھاجپا کو اسمبلی اجلاس کی مدت پر سوال اٹھانے کا حق نہیں ‘

₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا

جموں//
جموںکشمیر کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے سرحدی علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹ مخالف آپریشن کے دوران تین مشتبہ افراد کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
بتادیں کہ پولیس سربراہ آر آر سوئن نے سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے اعانت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے پیر کی صبح پونچھ اور راجوری کے سرحدی علاقوں کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن لانچ کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ فوج ، سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس نے راجوری کے بدھل ، تھانہ منڈی ، سندر بنی اور کالاکوٹ علاقوں کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی۔
ذرائع نے بتایا کہ پونچھ اور راجوری کے سرحدی علاقوں میں مشکوک افراد کی نقل وحمل کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ اتوار کی شام کو سیکورٹی فورسز نے بروٹ بدھل علاقے میں تین مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض رہائشی اور جنگلی علاقوں کو سیل کرکے فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
دفاعی ذرائع نے راجوری اور پونچھ کے متعدد علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سندربنی کے مراد پورہ ، باتھنوئی، گھائی بھوال ، کالاکوٹ کے تتہ پانی بروہ ، منجا کوٹ کے گھامبر اور مغلان گاوں کو فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پرمحاصرے میں لے لیا ہے ۔
ان کے مطابق پونچھ کے گورسی ، جبارن والی گلی ، سروتی اور آری علاقے جو کہ ایل او سی کے نزدیک واقع ہے کو بھی محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔
دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ جنگلی علاقوں میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن لانچ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں پچھلے چند ماہ کے دوران ملی ٹینسی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کے پیش نظر ان علاقوں میں سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے مدد گاروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ رہائشی مکانوں کی تلاشی کے دوران مکینوں کے شناختی کارڈ بھی باریک بینی سے چیک کئے جارہے ہیں۔
باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پونچھ اور راجوری کے سرحدی علاقوں میں سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف سیکورٹی ایجنسیوں نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے ۔
واضح رہے کہ۲۲نومبر کو راجوری کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم میں دو کیپٹن سمیت پانچ جوان جاں بحق ہوئے تھے جبکہ۳۶گھنٹوں تک جاری رہنے والی اس خونین جھڑپ میں لشکر کمانڈر سمیت دو پاکستانی ملی ٹینٹ بھی مارے گئے تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہماچل سڑک حادثہ’ چھ کشمیری مزدوروں کی موت

Next Post

دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کا فیصلہ اسی ماہ متوقع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

’بھاجپا کو اسمبلی اجلاس کی مدت پر سوال اٹھانے کا حق نہیں ‘

2026-09-16
₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا
اہم ترین

₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا

2026-09-16
’اسپیکر کے اقدامات کو   درست ثابت کرنے کیلئے   این سی جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے‘
اہم ترین

’مختصر‘ اسمبلی اجلاس پر بی جے پی کی این سی حکومت پر تنقید

2026-09-16
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

’لداخ کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے‘

2026-09-16
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

مسعود اظہر پر انعام:محض ڈرامہ اور جعلی اعلان:بھارت

2026-09-16
مشتبہ نقل و حرکت:بالاکوٹ سیکٹر میں فوجی آپریشن کا آغاز
اہم ترین

وائٹ نائٹ کور کمانڈر کا پونچھ میں سکیورٹی صورتحال اور انسدادِ دہشت گردی  کارروائیوں کا جائزہ

2026-09-16
انہدامی مہم:’غریبوں کے ساتھ نہیں چھیڑا جائیگا‘
اہم ترین

چار مستفید افراد کیخلاف مبینہ غیر  قانونی کھڈ اراضی منتقلی پر مقدمہ درج

2026-09-16
پاکستان کو بلااشتعال فائرنگ کا انتباہ
اہم ترین

کولگام میں اقلیتوں کی سلامتی اور  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-09-16
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کا فیصلہ اسی ماہ متوقع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.