جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

این آئی ٹی سرینگر میں آج تدریسی سرگرمیاں معطل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-29
in تازہ تریں
A A
این آئی ٹی سرینگر میں آج تدریسی سرگرمیاں معطل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/29 نومبر

ایک غیر مقامی طالب علم کی جانب سے مبینہ طور پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی سوشل میڈیا پوسٹ کے خلاف طلباءکے احتجاج کے ایک دن بعد نیشنل انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) سرینگر میں بدھ کے روز تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں۔

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

متعلقہ حکام نے بتایا کہ مقامی حکام کے ساتھ مشاورت کے بعد این آئی ٹی میں بدھ کے روز کلاس ورک کو بنا بر احتیاط معطل رکھا گیا۔

دریں اثنا پولیس نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن نگین میں ایک مقدمہ درج کیا ہے ۔

سرینگر پولیس نے سماجی رابطہ گاہ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا”پولیس نے این آئی ٹی حکام سے ایک اطلاع موصول ہونے پر این آئی ٹی حضرت بل کے ایک طالب علم کی طرف سے ایک مخصوص کمیونٹی کے مذہبی جذبات کے خلاف حساس مواد اپ لوڈ کرنے کے واقعے کا نوٹس لیا اور اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن نگین میں تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا“۔

قابل ذکر ہے کہ منگل کی سہ پہر کو این آئی ٹی سری نگر میں زیر تعلیم طالب علموں نے احتجاج کیا۔

ان کا مطالبہ تھا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے طالب علم کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ منگل کی سہ پہر طلبا کیمپس میں جمع ہوئے اور کئی گھنٹوں تک احتجاج کیا اور کیمپس کا دروازہ بھی بند کردیا۔ان کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے غیر مقامی طالب علم کو چھٹی پر گھر بھیج دیا گیا ہے ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ این آئی ٹی کے رجسٹرار نے پولیس سے طالب علم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کی درخواست کی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سینئر آئی اے ایس افسر اتل ڈولو جموں وکشمیر کے چیف سیکریٹری تعینات

Next Post

کشمیر میں برف و باراں کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
وادی میںبرفباری کے بعد موسم میں بہتری

کشمیر میں برف و باراں کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.