سرینگر//
لشکر طیبہ کے تین ساتھیوں کو جمعہ کے روز وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے بیروہ علاقے میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے ناکے کی چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ ۶۲راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے بڈگام کے پٹھ کوٹ بیروہ میں ناکا لگایا تھا جس کے دوران ناگین بیرواہ سے آنے والے تین افراد کو روکا گیا۔
عہدیداروں نے بتایا ’’تینوں کو پکڑنے پر، سیکورٹی فورسز نے ایک ہینڈ گرنیڈ‘۱۳؍اے کے راؤنڈز اور ایل ای ٹی کے ۹ پوسٹر برآمد کیے‘‘۔
حکام نے گرفتار تینوں کی شناخت محمد یونس ڈار ولد محمد سلطان ڈار اور سید جہانگیر شاہ ولد غلام الدین شاہ ساکنہ عروہ اور دوسرے کی شناخت عرفان احمد وگے ولد علی محمد وگے ساکن ناگن بیرواہ کے طور پر کی ہے۔عہدیدار نے مزید بتایا’’اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر۱۴۵/۲۳یو اے(پی) اے کے تحت سیکشن۱۳‘۱۸‘۲۳‘۳۹؍اور۷/۲۵آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔‘‘