جموں//
جموںکشمیر کے رام بن ضلع کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بانہال کے سرنیال جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران۱۱۳کاٹریج، تین اے کے میگزین، سات عدد سنائپر کاٹریج ، پانچ پیکا راونڈ، نو ایم ایم کارٹریج دو عدد، تین چینی ساخت کے گرینیڈ، ایک پاکستانی ساخت دستی بم، دو یو بی جی ایل ، دو ڈٹونیٹر ، دو فیوز ، ایک ریڈیو سیٹ، اور تین گرام باروی مواد برآمد کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔