سرینگر/۱۲مارچ(یو این آئی )جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے گذشتہ۲۴روز سے لاپتہ۶۵سالہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش ہفتے کے روز دریائے جہلم سے بر آمد کی گئی۔بتادیں کہ پلوامہ کے۶۵سالہ محکمہ پی ڈی ڈی کے سبکدوش ملازم عبدالغنی بٹ ولد محمد صدیق بٹ۱۶فروری کو لاپتہ ہوگئے تھے ۔ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے۶۵سالہ محکمہ پی ڈی ڈی کے سبکدوش ملازم کی لاش ہفتے کے روز دریائے جہلم سے لاش بر آمد کی گئی۔ذرائع نے کہا کہ مقامی لوگوں نے لاش کو دیکھتے ہی فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا اور اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لیا۔پولیس نے اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کی ہیں