سرینگر/۱۲مارچ//مشتبہ جنگجوؤں نے ہفتہ کی شام کو چک چھوٹی پورہ شوپیاں میں سی آر پی ایف کے ایک اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کیا ۔سرکاری ذرائع کاکہنا ہے کہ جنگجوؤں نے مختار احمد ولد محمد جمال پر نزدیکی سے گولیاں چلا کر شدید زخمی کردیا ۔مختار کو ضلع ہسپتال پہنچا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔