نئی دہلی/31 اکتوبر
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھر نے آج ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کے یوم پیدائش پرخراج عقیدت پیش کیا۔
سردار پٹیل کی جینتی کو ملک بھر میں قومی ایکتا دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس دن ملک بھر میں ایکتا دوڑ اورکئی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔
مرمو اور مسٹر دھنکھڑ نے منگل کو یہاں پٹیل چوک میں واقع سردار پٹیل کے مجسمہ پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
قبل ازیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پٹیل چوک گئے اور سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا۔