اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ملٹی ایجنسی کی مشترکہ سیکورٹی میٹنگ:بادامی باغ کی فوجی چھاؤنی میں جموںکشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

سرما میں انسداد دہشت گردی گرڈ کو مزید مضبوط و مستحکم کرنے پر زور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-26
in اہم ترین
A A
بادامی باغ میں فوج اور پولیس کی مشترکہ میٹنگ، سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر آر آر بھٹناگر اور فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے یہاں بادامی باغ فوجی چھاؤنی میں جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران مشرق وسطیٰ تنازعہ کے پیش نظر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر آر آر بھٹناگر ، شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی اور پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کی سربراہی میں بادامی باغ فوجی چھاونی میں ایک مشترکہ سیکورٹی میٹنگ منعقد ہوئی ۔
معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ کے دوران فلسطین ، اسرائیل جنگ کے پیش نظر سیکوٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
دفاعی ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران مشرقی وسطیٰ کے تنازعات کے پس منظر میں سلامتی صورتحال کے حوالے سے سینئر آفیسران کے مابین گفت وشنید ہوئی۔
ایل جی کے مشیر نے موسم سرما میں انسداد دہشت گردی گرڈ کو مزید مضبوط و مستحکم کرنے پر زور دیا۔
اس غیر معمولی اہمیت کی حامل میٹنگ میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ انسداد دراندازی اور انسداد دہشت گردی گرڈ کو مضبوط کرنے کی خاطر طریقہ کار پر غور کیا گیا۔
ان کے مطابق چنار کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے عزت مآب ایل جی کے مشیر آ ر آر بھٹناگر اور شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی کو کشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر بریفننگ دی ۔
ذرائع نے کہاکہ میٹنگ کے دوران انسداد دراندازی گرڈ کو مضبوط کرنے کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ میٹنگ کے دوران کشمیر میں سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران ایل او سی پر سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مشیر موصوف کو ایل او سی پر فوج کی تعیناتی کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کسی کو بھی اس طرف آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اس موقع پر شمالی کمان کے سربراہ نے کہاکہ سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل کی وجہ سے ہی ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران کشمیر صوبے کی سیکورٹی صورتحال کا از سر نو جائزہ لیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں۲نومبر تک وسیع پیمانے پر برف و باراں کا کوئی امکان نہیں:محکمہ موسمیات

Next Post

شمالی کمان کے سربراہ کا پلوامہ اور اننت ناگ کا دورہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
وادی میں شبانہ بارشیں اور تیز ہوائیں

شمالی کمان کے سربراہ کا پلوامہ اور اننت ناگ کا دورہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.