سرینگر/ 14 اکتوبر
معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کولگام پولیس کی ایک پارٹی نے استھال برج پر ایک ناکے پر چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روکا جس کے پاس ایک نائلون کا بیگ تھا۔انہوں نے کہا کہ چیکنگ کے دوران بیگ سے 7 کلو فکی جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد مذکورہ شخص کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار شدہ کی شناخت شوکت احمد سادہ ولد عبدالصمد سادہ ساکن اشتھال کے بطور کی گئی ہے ۔
پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کولگام میں این ڈی پی ایس کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔