جموں//
سابق وزیر پریا سیٹھی نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی اور جموں خطے کے روحانی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ پر تبادلہ خیال کیا۔
سابق قانون ساز اور بی جے پی کے سینئر لیڈر دیو یندر سنگھ رانا بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی ہوئے اور انہیں عوامی اہمیت کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔
جموںو کشمیر شرنارتھی ایکشن کمیٹی کے ایک وفد نے اس کے صدرگورودیو سنگھ کی قیادت میں لیفٹیننٹ گورنر کو مطالبات کی ایک یادداشت پیش کی اور۱۹۴۷ء کے پی او جے کے بے گھر افراد کے متعلقہ مسائل کو حل کرنے میں ان کی مداخلت کی درخواست کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے اَرکان کو یقین دِلایا کہ ان کے جائزمطالبات اور مسائل کو مرکزی حکومت کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔
بعد میں سٹیٹ بینک آف انڈیا چنڈی گڑھ سرکل کے چیف جنرل منیجر‘ وِنود جیسوال نے بینک کے اَفسران کے ساتھ لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور اُنہیں ایس بی آئی کی خدمات میں توسیع اور جموںوکشمیر یوٹی کی سماجی و اِقتصادی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کے عزم سے آگاہ کیا۔