منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’دہشت گردی سب سے بڑا چیلنج‘:گردی کی صحیح تشریح پر اتفاق رائے نہ ہونا افسوسناک :مودی

’ ہمیں عالمی اعتماد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-14
in اہم ترین
A A
مودی نے ڈانڈی مارچ کی برسی پرمہاتما گاندھی اوردیگران کو خراج عقیدت پیش کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

سرینگر//
دہشت گردی کو دنیا کیلئے سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ دنیا میں کہیں بھی اور کسی بھی شکل میں دہشت گردی انسانیت کے خلاف ہے اور زور دے کر کہا کہ یہ وقت امن اور بھائی چارے کا ہے اور ساتھ چلتے ہوئے آگے بڑھنے کا ہے۔
مودی نے یہ بھی کہا کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں تنازعات اور تصادم ہر ایک کو متاثر کرتے ہیں اور کسی کو فائدہ نہیں پہنچاتے۔
یہاں نویں جی۲۰پارلیمانی اسپیکرز سمٹ(پی ۲۰)کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے یہ بھی کہا کہ ہمیں عالمی اعتماد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت امن اور بھائی چارے کا ہے اور ساتھ مل کر آگے بڑھنے کا وقت ہے۔
وزیر اعظم کا یہ تبصرہ ہفتے کے آخر میں حماس کے عسکریت پسندوں کی طرف سے اسرائیلی قصبوں پر حملوں کے کے پس منظر میں آیا ہے جس نے خطے میں تازہ کشیدگی کو جنم دیا ہے۔
تقریباً ۲۰سال قبل پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان سرحد پار سے دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے جس نے ہزاروں معصوم جانیں لی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا اب سمجھ رہی ہے کہ دہشت گردی کتنا بڑا چیلنج ہے۔’’ دہشت گردی کہیں بھی ہو، کسی بھی صورت میں، انسانیت کے خلاف ہے‘‘۔
مودی نے کہا کہ دہشت گردی کی صحیح تشریح پر آج تک اتفاق رائے نہ ہونا افسوسناک ہے کیونکہ انسانیت کے دشمن اسی کا فائدہ اٹھاکر پوری انسانیت کو تباہ و برباد کرنے پر آمادہ ہیں ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پی۲۰کی کانفرنس پوری دنیا کی مختلف پارلیمانی اسپیکرس کا مہا کنبھ ہے ۔ آپ سب کا ہمارے ملک کو میزبانی کا موقع دینا ہمارے لئے باعث مسرت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جی ۲۰کی سربراہی کے دوران ہندوستان نے پورے سال ڈیلی گیٹس کی میزبانی کی ، جس سے پورے سال ملک میں تہوار کا ماحول رہا اور پھر حال ہی میں جی۲۰کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں ہندوستان نے افریقن یونین کو جی۲۰کا مستقل رکن بنانے کی پرزور وکالت کی ، جس کی تمام ارکین نے بھرپور تائید کی اور اسے رکن بنانے کی اپنی منظوری دی۔
مودی نے کہا کہ کسی بھی ملک کی طاقت اس کے عوام ہوتے ہیں۔ عوام ہی حکومت کو منتخب کرتے اور اپنی پسند کی سرکار بناتے ہیں۔ اس طرح عوام حکومت بناتے ہیں، مگر حکومت اتفاق رائے سے چلتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا فلسفہ یہ ہے کہ پوری دنیا ایک خاندان ہے ، اس لئے ہم سب کو مل کر اور متحد ہوکر ایک ساتھ چلنے کی ضرورت ہے اور دنیا کو درپیش چیلنجوں کا ساتھ مل کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ سال۱۹۴۷میں اپنی آزادی کے بعد سے ہندوستان نے اب تک۱۷جنرل الیکشن کرائے ہیں جبکہ۳۰۰سے زائد ریاستی اسمبلی انتخابات ہوچکے ہیں۔ ہندوستان صرف الیکشن ہی نہیں کراتا بلکہ لوگوں کو ووٹنگ میں حصہ لینے کے لئے راغب بھی کرتا ہے ۔
مودی نے کہا کہ ہندوستان میں ۲۰۱۹میں۹۰کروڑ رجسٹرڈ ووٹرس تھے‘جو یوروپ کی مجموعی آبادی سے زائد ہے ۔ ان میں سے۶۰کروڑ ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا جن میں خواتین کی شرکت سب سے زیادہ رہی اور انہوں نے ریکارڈ ووٹ ڈال کر ہماری حکومت کو دوسری بار منتخب کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپوارہ : فورسز نے۳مشتبہ گیس سلینڈروں کو دھماکے سے اڑایا

Next Post

سیاسی رہنمائوںاور جے اینڈ کے شرنارتھی ایکشن کمیٹی کا وفد سنہا سے ملاقی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
’زیرو ویسٹ یاترا ہمارا عزم ‘:ایل جی کا امر ناتھ یاترا کیلئے دیہی ترقی کے محکمے کے اختراعی اقدامات کا آغاز

سیاسی رہنمائوںاور جے اینڈ کے شرنارتھی ایکشن کمیٹی کا وفد سنہا سے ملاقی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.