اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

حضرت شیخ العالم شیخ نور الدین نورانیؒ کا سالانہ عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-13
in تازہ تریں
A A
دستگیرصاحب ؒ کاسالانہ عرس عقیدت واحترام سے منایا گیا

URS

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۱۳اکتوبر

جموںکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقے میں جمعے کو بلند پایہ ولی کامل حضرت شیخ نور الدین نورانیؒ کا عرس مبارک انتہائی تزک و احتشام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

چرار شریف میں عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا اور نماز جمعہ کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں زائرین نے باجماعت نماز اداکی۔

یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے چرار شریف کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ عقیدت مند جوش خروش کے ساتھ آستانہ عالیہ کے احاطے میں داخل ہو رہے تھے اور اپنے اپنے حاجات کی روانی کے لئے دعائیں کر رہے تھے ۔

انہوں نے بتایا کہ نماز جمعہ میں کافی بڑی تعداد میں نمازیوں جن میں مردو زن شامل تھے ، نے شرکت کی۔

معلوم ہوا ہے کہ رات بھر آستانہ عالیہ چرار شریف میں زائرین کی ایک بڑی تعداد نے شب خوانی کی جس دوران امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعاوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس عرس مبارک کے موقع پر وادی کے گوشہ و کنار سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند اس ولی بزرگ کے آستانہ عالیہ پر حاضر ہو جایا کرتے ہیں اور اپنے اپنے حاجات کی روائی کے لئے دعائیں مانگا کرتے ہیں۔

بچوں اور خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کے آستانہ عالیہ پر حاضری دی اور اپنی مرادیں پانے کےلئے دعائیں کیں۔ اس موقعہ پر مذہبی سکالروں اور مبلغین نے حضرت شیخ العالم ؒ کے طرز حیات اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔

تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مبلغین نے لوگوں کو شیخ العالم ؒ کی تعلیمات اور طرز حیات کو اپنانے پر زور دیا۔

چرار شریف میں واقع آستان علمدار کشمیر لاکھوں روحانیت کے متلاشیوں کا روحانی مرکز ہے جہاں سال بھر عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے ۔ اس آستان عالیہ پر جہاں لوگ روحانی فیوض و برکات سے فیضیاب ہوجاتے ہیں وہیں دنیا کی مختلف پریشانیوں میں گھرے لوگ اور حاجت مند بھی دست بدعا ہو کر مستفید ہوجاتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں اگلے چار دنوں کے دوران برف و باراں کی پیش گوئی

Next Post

یہ خاموشی بھی جنگی جرم ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

یہ خاموشی بھی جنگی جرم ہے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.