اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

یہ خاموشی بھی جنگی جرم ہے

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-10-14
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

غزہ میں حماس کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے… ایک ہفتے سے جاری بمباری نے غزہ کے بیشتر حصوں کو ملبے کے بڑے بڑے ڈھیروں میں بدل دیا ہے… غزہ کی ۲۰ لاکھ آبادی پچھلے پانچ دنوں سے پانی ‘بجلی اور ضروری اشیاء کیلئے تڑپ رہی ہے… ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے… ان میں حماس کے کارکن شامل ہیں اور عام لوگ بھی …اور ساڈھے چار سو بچے بھی … زخمیوں کی تعداد… لاتعداد ہے‘ جنہیں ایسے ہسپتالوں میں داخل کیا جا رہا ہے… جہاں ان کی مرہم پٹی بھی مشکل ہو رہی ہے… ہسپتالوں تک میں بجلی نہیں ہے… خون کی یہ ہولی گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہے… اور دنیا کو سانپ سونگھ گیا ہے… اقوام متحدہ سے ایک عدد بیان بھی جاری نہیں ہو پارہا ہے… مسلم ممالک خون کی اس ہولی کا تماشا… خاموشی سے تماشا دیکھ رہے ہیں… ویسے بھی ان سے اور امید بھی کیا کی جا سکتی ہے… سب کے سب مصلحت کے پجاری ہیں… اپنے نفع نقصان کا سوچ رہے ہیں… اور اسی نفع نقصان کے اس حساب کتاب نے ان کی زبان بندی کی ہے… دنیا خاموش ہے… اور اسے لگتا ہے کہ اس کی خاموشی جائز ہے… اس لئے جائز ہے کیوں کہ حماس نے اسرائیل پر حملے کی شروعات کی تھی… مانتے ہیں اور سو فیصد مانتے ہیں کہ حماس نے اس کی شروعات کی تھی… یہ بھی مانتے ہیں کہ… کہ حماس نے بھی اسرائیل میں معصوموں کے خون سے ہولی کھیل کر بڑی غلطی کی… تسلیم کرتے ہیں کہ اسے ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا کہ…کہ اس کا کوئی جواز نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے… لیکن صاحب اس کا یہ مطلب تو نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے کہ اسرائیل کو کھلی چھوٹ اور لائسنس دی جائے… غزہ میں ‘فلسطین میں کچھ بھی کرنے کی لائسنس … یہ تو صاحب کوئی بات نہیں ہو ئی … باکل بھی نہیں ہو ئی …اسرائیل کو ایسا کرنے کی آزادی اور چھوٹ دے کر دنیا بھی‘ عرب ممالک بھی ‘ مسلم ممالک بھی ‘ عرب لیگ بھی ‘ او آئی سی بھی ‘اقوام متحدہ بھی … یہ سب غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کے شریک ہو رہے ہیں اور سو فیصد ہو رہے ہیں۔کہ دنیا کی خاموشی بھی جنگی جرائم میں شامل ہو گی … اور اس لئے ہو گی کیونکہ یہ پہلی بار نہیں ہو رہا ہے… یہ ہر باراور بار بار ہو رہا ہے۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حضرت شیخ العالم شیخ نور الدین نورانیؒ کا سالانہ عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

Next Post

آزاد کا روشنی سکیم کی بحالی کا نعرہ

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

آزاد کا روشنی سکیم کی بحالی کا نعرہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.