نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو نویں جی۲۰پارلیمانی اسپیکرس سمٹ ؔپی۲۰کا باضابطہ افتتاح کریں گے ۔
پارلیمانی امور کی وزارت نے جمعرات کو یہاں کہا کہ یہ سربراہی اجلاس ہندوستان کی جی۲۰کی صدارت کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے ۔ نویں پی ۲۰سربراہی اجلاس کا تھیم ایک زمین، ایک کنبہ، ایک مستقبل کیلئے پارلیمنٹ ہے ۔
اس پروگرام میں جی۲۰کے رکن ممالک اور مدعو ممالک کی پارلیمنٹ کے اسپیکر شرکت کریں گے ۔ افریقی یونین کے جی۲۰کا رکن بننے کے بعد افریقی پارلیمنٹ پہلی بار پی ۲۰سربراہی اجلاس میں شرکت کرے گی۔
چار موضوعات ’عوامی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کرنا، خواتین کی قیادت میں ترقی، ایس ڈی جی کو تیز لانا اور پائیدار توانائی کی منتقلی پر سمٹ کے دوران تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
۱۲؍اکتوبر کو لائف اسٹائل فار دی انوائرمنٹ پر ایک پری سمٹ پارلیمانی فورم بھی منعقد کیا جائے گا تاکہ فطرت کے ساتھ ہم آہنگی میں سرسبز اور پائیدار مستقبل کی جانب اقدامات پر غور کیا جا سکے ۔