سرینگر//
محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کسانوں سے۱۴؍اکتوبر سے۱۸؍اکتوبر تک فصل کٹائی سے احتراز کرنے کی تاکید کی ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ جموں وکشمیر میں۱۴؍اکتوبر سے۱۸؍اکتوبر تک پہاڑی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ ان دنوں کے دوران درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی متوقع ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دوران زوجیلا، مغل روڈ، سنتھن ٹاپ، سادھنا ٹاپ وغیرہ پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہونے کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان نے کہا کہ تاہم وادی میں۱۳؍اکتوبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔
محکمے نے کسانوں سے تاکید کی ہے کہ وہ۱۴سے۱۸؍اکتوبر تک فصل کٹائی سے احتراز کریں۔