سرینگر//
پائین شہر کا ایک۵۷ سالہ شخص جمعرات کی شام سری نگر کے مضافات کے قمرواری چوک میں منی بس کے الٹ جانے سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ایک مسافر منی بس جو پارم مپورہ فروٹ منڈی سے جہانگیر چوک کی طرف آرہی تھی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور بے قابو ہو کر پلٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت محمد اشرف کچھے ولد مرحوم محمد سلطان کچھے سکنہ دبتل نواب بازار کے نام سے ہوئی۔
جاں بحق ڈرائیورکے پسماندگان میں اس کی ماں اور دو بہنیں ہیں۔
اس سلسلے میں پولیس نے متعلقہ قانون کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
ادھرجموںکشمیر کے ضلع اودھم پور کے رام نگر علاقے میںجمعرات کو ایک آٹو رکشا سڑک پر پلٹنے کے نتیجے میں۳طلبا سمیت۷مسافر زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق اودھم پور میں جمعرات کو ایک آٹو رکشا رام نگر کی طرف جا رہا تھا کہ وہ اچانک سڑک پر پلٹ گیا۔انہوں نے کہا کہ اس حادثے کے نتیجے میں۷ مسافر زخمی ہوگئے جن میں۳طالب علم شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وہاں موجود لوگوں اور پولیس نے زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور سب ضلع ہسپتال پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں زخمیوں کی حالت بہتر ہے ۔