ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

حکومت ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-08
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

دیہاتیوں کو حساس علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کریں اور قیام ، خوراک ، طبی سہولیات اور ٹرانسپورٹیشن کو یقین بنائیں۔لیفٹیننٹ گورنر کی ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت
سرینگر//
پاکستان کی طرف سے کنٹرول لائن کے اس پار شیلنگ سے ہوئیں ہلاکتوں سے پیدا صورتحال کا لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے جائزہ لیا ۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر نے آج صبح سرحدی اَضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنروں سمیت تمام سینئر اِنتظامی ، پولیس ، اور ضلعی اَفسران کے ساتھ جموںوکشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع میں صورتحال کا جائزہ لیا۔
سنہا نے کہا کہ وہ صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور حکومت ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔اُنہوں نے کہا ،’’ ہم ہر شہری کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے ۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ حساس علاقوں کے دیہاتیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اور ان کے لئے قیام ، خوراک ، طبی سہولیات اور ٹرانسپورٹیشن کو یقینی بنائیں۔
سنہا نے ایکس پر پوسٹ کیا،’’جموں و کشمیر کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا تمام سینئر اِنتظامی، پولیس اور ضلعی اَفسران سمیت ضلع ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ جائزہ لیا۔ میں صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہوں اور حکومت ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔
ایل جی نے اس حوالے سے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا’’میں نے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ حساس علاقوں کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر کے ان کے قیام، خوراک، طبی سہولیات اور ٹرانسپورٹیشن کا بندوبست کیا جائے۔ ہم ہر شہری کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔جئے ہند!‘‘
دریں اثناوزیر اعلیٰ شدید گولہ باری کے تناظر میں آج بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ تمام سرحدی اَضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ ایک ایمرجنسی میٹنگ کی صدارت کی تاکہ موجودہ صورتحال اور تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔
دورانِ میٹنگ وزیراعلیٰ نے ہر سرحدی ضلع کیلئے۵ کروڑ روپے اور دیگر اَضلاع کیلئے۲کروڑ روپے کے ہنگامی فنڈز فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایت دی تاکہ ضلعی اِنتظامیہ کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضروری وسائل دستیاب ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ سرحدی اَضلاع کو ان فنڈز کی تقسیم میں خصوصی ترجیح دی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے شہری جانوں کے تحفظ کو اوّلین ترجیح قرار دیتے ہوئے ہدایت دی کہ سرحدی علاقوں میں عوام کے لئے پناہ گاہیں اور بنکر تعمیر کئے جائیں، انخلأ کے منصوبے تیار رکھے جائیں اور خوراک کا وافر ذخیرہ یقینی بنایا جائے۔اُنہوں نے طبی سہولیات کے حوالے سے محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ اَدویات، ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل سٹاف اور خون کے ذخائر کی دستیابی برقرار رکھی جائے بالخصوص ان علاقوں میں جو خطرے کی زد میں ہیں۔ اُنہوں نے ایمبولینسوں کو متاثرہ اَضلاع میں تعینات کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ کسی جانی نقصان کی صورت میں زخمیوں کو ہسپتالوں میں پہنچایا جا سکے۔
عمرعبداللہ نے ایل او سی کے قریب شہریوں کے جانی نقصان اور زخمی ہونے پر دُکھ کا اِظہار کرتے ہوئے متاثرہ کنبوں کو مکمل اِمداد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے اِنتظامیہ کو ہدایات دیں کہ وہ اَضلاع میں تحصیل داروں اور دیگر اَفسران کی خالی اَسامیوں کو فوری طور پر پُر کریں تاکہ سرکاری نظام مکمل طور پر فعال رہے۔
ٍ دورانِ میٹنگ افسران نے وزیراعلیٰ کو یقین دِلایا کہ متعلقہ اَضلاع کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں اور تمام ضروری ساز و سامان کا ذخیرہ کر لیا گیا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنروں نے بتایا کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور اِنتظامیہ کو ہر لمحہ مطلع کرتے رہیں گے۔
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے تمام اَفسران کو افواہوں اور جھوٹی خبروں کے خلاف متحرک ہونے کی ہدایت دی اور عوام سے اپیل کی کہ اِس حساس وقت میں صرف مصدقہ اور سرکاری ذرائع سے حاصل کردہ اطلاعات پر اعتماد کریں۔
میٹنگ میں وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، وزیراعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، کشمیر اور جموں کے صوبائی کمشنران، کمشنر سیکرٹری خوراک، شہری رسدات اَمورِ صارفین ، سیکرٹری صحت و طبی تعلیم اور جموں، پونچھ، راجوری، کٹھوعہ، سانبہ، بارہمولہ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ کے ضلع ترقیاتی کمشنروں نے شرکت کی۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

Next Post

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.