جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-08
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

نئی دہلی//
عالمی رہنماؤں نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستانی مسلح افواج کی طرف سے منگل کی رات دیر گئے شروع کیے گئے’آپریشن سندور‘میں پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے۹ٹھکانوں پر حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آپریشن سندور پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’میں نے اس کے بارے میں سنا، مجھے لگتا ہے کہ ہمیں معلوم تھا کہ کچھ ہونے والا ہے ، امید ہے کہ یہ جلد ختم ہو جائے گا۔ وہ (پاکستان اور ہندوستان) طویل عرصے سے لڑ رہے ہیں، وہ کئی دہائیوں سے لڑ رہے ہیں، اب مجھے امید ہے کہ یہ بہت جلد ختم ہو جائے گا‘‘۔
تاہم چین نے ہندوستان کے اس اقدام کو افسوسناک قرار دیا ہے ۔ چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے کے پڑوسی بھی ہیں، چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے ۔
چینی وزارت خارجہ نے دونوں ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پرامن رہیں، تحمل سے کام لیں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے ۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں ہندوستان میں اسرائیلی سفیر ریوین آزر نے کہا’’اسرائیل ہندوستان کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے ۔ دہشت گردوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے پاس بے گناہوں کے خلاف اپنے گھناؤنے جرائم سے چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ہے ‘‘۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ہندوستان اور پاکستان سے تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا دونوں ممالک کے درمیان فوجی کشیدگی کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
گوٹیرس نے نیویارک میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کو لائن آف کنٹرول اور ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بین الاقوامی سرحد پر ہندوستانی فوجی کارروائیوں پر گہری تشویش ہے ۔ انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ فوجی تحمل کا مظاہرہ کریں اور کہا کہ دنیا پاکستان اور ہندوستان کے درمیان فوجی تصادم کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
قطر نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اس بحران کو سفارتی ذرائع سے حل کریں۔ قطر کی وزارت خارجہ نے کہا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کے لیے چینل کھولنے پر زور دیا جائے ۔ دونوں ممالک کو حل طلب مسائل کو مثبت بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

Next Post

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.