نئی دہلی///
حکومت نے پاکستان اور اس کے زیر قبضہ جموں و کشمیر (پی او کے ) میں ہندوستان کے آپریشن سندور کے تناظر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر کو پرانی قرار دیا ہے جس میں ہندوستانی فضائیہ کے ایک لڑاکا طیارے کو تباہ ہوتے دکھایا گیا ہے ۔
حکومت نے کہا ہے کہ یہ تصویر ستمبر۲۰۰۴میں باڑمیر (راجستھان) میں ہندوستانی فضائیہ کے میگ۲۹ لڑاکا طیارے کے حادثے کی ہے ۔
حکومتی بیان میں کہا گیا ہے’’آپریشن سندور کے تناظر میں پاکستان کے حامی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے طیارہ حادثے کی تصویر کو مختلف شکلوں میں دوبارہ گردش کیا جا رہا ہے ۔‘‘