سرینگر/۹ اکتوبر
الیکشن کمشنر آف انڈیا راجیو کمار نے پیر کو کہا کہ کمیشن جموں و کشمیر میں سیکورٹی اور دیگر پہلوو¿ں کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب وقت پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔
کمیشن کے سربراہ نے یہ تبصرہ دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا جس میں چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، میزورم، تلنگانہ اور راجستھان سمیت 5 ریاستوں میں انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا گیا۔
کمار نے کہا”جموں کشمیر میں انتخابات کے انعقاد کے لیے جو بھی مناسب وقت ہوگا، کمیشن ریاست میں سیکورٹی، دیگر پہلوو¿ں اور دیگر انتخابات جو بیک وقت منعقد ہوں گے‘ کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ سنائے گا، ۔ ہم مناسب وقت پر شیڈول کا اعلان کریں گے“۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر 2018 سے منتخب حکومت کے بغیر ہے، جب بی جے پی نے جموں و کشمیر میں اپنے اتحادی پی ڈی پی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
سابقہ ریاست 05 اگست 2019 سے براہ راست مرکزی حکمرانی کے تحت ہے جب اسے تنظیم نو ایکٹ 2019 کے تحت جموں و کشمیر اور لداخ کے دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔