نئی دہلی/۹اکتوبر
مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات 17 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں ہوں گے، اس کے بعد 23 نومبر کو راجستھان اور 30 نومبر کو تلنگانہ انتخابات ہوں گے، الیکشن کمیشن نے پیر کی صبح کہا۔ میزورم اس سال انتخابات کے آخری دور کا آغاز کرے گا۔ شمال مشرقی ریاست میں ووٹنگ 7 نومبر کو ہوگی۔ چھتیس گڑھ میں دو مرحلوں‘ 7 نومبر اور 17 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ تمام نتائج کا اعلان 3 دسمبر کو کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن پیر کو پانچ ریاستوں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، میزورم، تلنگانہ اور راجستھان میں اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا ۔
کمیشن کے افسران کے مطابق چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار دیگر دو الیکشن کمشنروں کے ساتھ آج دوپہر 12 بجے ایک پریس کانفرنس میں ان ریاستوں کے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا ۔
ان ریاستوں میں اس سال کے آخر تک اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کمیشن نے ان ریاستوں میں منصفانہ اور پرامن انتخابات کرانے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں جن میں ووٹر لسٹوں کا جائزہ بھی شامل ہے ۔
مجموعی طور پر پانچ ریاستوں میں 1,180 سے زیادہ انتخابی مشاہدین کا تقرر کیا جا رہا ہے ، انتخابی شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی ان ریاستوں میں ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ نافذ ہو جائے گا۔