اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کرگل نتائج سے اسمبلی الیکشن مزید دور ہو گئے:عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-09
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۹اکتوبر

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل انتخابات [؟] کرگل کے نتائج نے یہ ثابت کر دیا کہ کرگل کے لوگ بھی مرکزی حکومت کے 5 اگست 2019 کے فیصلوں کے خلاف ہیں۔

متعلقہ

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

سابقوزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج ثابت ہوا کہ لداخ کو جموں وکشمیر سے الگ کرنا جتنا ناگوار جموں وکشمیر کے لوگوں کو گذرا اتنا ہی کرگل کے لوگوں کو بھی برا لگا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ انتخابات تعمیر و ترقی کے لئے کم جبکہ 5 اگست 2019 کے بارے میں زیادہ تھے ۔

عمرعبداللہ نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

بتادیں کہ لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل کے پانچویں انتخابات جن کے نتائج کا اعلان اتوار کو ہوا، میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے مشترکہ اتحاد نے شاندار جیت درج کی ہے ۔

عمر نے کہا”آج یہ ثابت ہوا کہ لداخ کو جموں و کشمیر سے الگ کرنا جتنا برا جموں وکشمیر کے لوگوں کو لگا تھا اتنا ہی برا کرگل کے لوگوں کو بھی لگا ہے “۔

ان کا کہنا تھا”بی جے پی نے ملک بلکہ دنیا بھر میں یہ بات پھیلانے کی کوشش کی کہ جموں وکشمیر کو دو حصوں میں منقسم کرنا لداخ کے لوگوں کی دلی تمنا تھی“۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی والے اب یہ کہنے کی کوشش کریں گے کہ کرگل مسلم اکثریتی علاقہ ہے اسی لئے انتخابات کے یہ نتائج سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا”تو پھر کیا لداخ کا بٹوارہ مذہب کی بنیاد پر ہوا تھا“۔

ان کا کہنا تھا کہ لداخ بھی مسلم اکثریتی علاقہ ہے اور کرگل میں بھی ہمارے ایک بدھ مذہب سے وابستہ کونسلر نے جیت حاصل کی ہے ۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ الیکشن ترقی کے لئے کم جبکہ 5 اگست 2019 کے فیصلوں کے بارے میں زیادہ تھے ۔انہوں نے کہا کہ کرگل کے لوگوں نے ووٹ دے کر ثابت کیا کہ وہ بھی مرکز کے 5 اگست 2019 کے فیصلوں کے خلاف تھے ۔

اسمبلی انتخابات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ انتخابات مزید دور ہوگئے ہیں۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ ابھی تک ہمیں یہ امید تھی کہ اسمبلی کے انتخابات نہیں ہوں گے لیکن پنچایت اور بلدیاتی انتخابات ہوں گے ۔

این سی نائب صدر نے کہا”پچھلے دنوں جو میٹنگ ہوئی تو اس کی رپورٹس کے مطابق بی جے پی میں نہ پنچایت اور نہ بلدیاتی الیکشن کرنے کی ہمت ہے اب صرف پارلیمانی انتخابات ہی منعقد ہوں گے اگر بس چلتا تو وہ ان کو بھی نہیں کراتے “۔

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تشدد چاہئے مشرق وسطیٰ میں ہو یا جموں وکشمیر میں ہو اس کا خمیازہ ہمیشہ عام لوگوں کو بھگتنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ جنگ جلد سے جلد بند ہونی چاہئے تاکہ لوگوں کو زیادہ متاثر نہ ہونا پڑے ۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس الیکشن کے لئے ہمیشہ تیار ہوتی ہے لیکن مرکز تیار نہیں ہے ۔انہوں نے کہا”اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ الیکشن کرانے سے ڈر رہے ہیں جس کا آج ثبوت سامنے آیا“۔

کرگل کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا”میں کرگل کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے ووٹ سے بی جے پی کو بھاری ہار کا سامنا کرنا پڑا“۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی کرگل کے ہمارے ساتھیوں کی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر میں مناسب وقت پراسمبلی الیکشن کا اعلان کریں گے :الیکشن کمیشن

Next Post

وادی کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
Next Post
وادی کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں

وادی کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.