سرینگر/۹ ستمبر
بالاکوٹ سیکٹر کے فارورڈ بھرانی میں تعینات بی ایس ایف کا ایک جوان کل سے اپنی ڈیوٹی سے لاپتہ ہے، حکام نے بتایا۔
حکام نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ بہار کا ایک بی ایس ایف کانسٹیبل ‘ امیت پاسوان جمعہ کی صبح سے اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ”اسے تمام ممکنہ جگہوں پر تلاش کرنے کے باوجود، وہ اب تک نہیں مل سکا“۔
اس کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نے خبر رساؓ ایجنسی کو بتایا کہ پولیس چوکی بالاکوٹ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔
اہلکار نے مزید کہا”اس کا سراغ لگانے کے لیے وسیع پیمانے پر کوششیں جاری ہیں۔“