سرینگر/۹ستمبر
جموںکشمیر پولیس نے گاندربل میں لوگوں کو بلیک میل کرنے کے الزام میں دو خود ساختہ جعلی صحافیوں کو گرفتار کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن گنڈ کی ایک پولیس پارٹی نے لوگوں کو بلیک میل کرنے اور ان سے پیسہ وصولنے کے الزام میں دو خود ساختہ جعلی صحافیوں کو گرفتار کیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت سہیل مقبول ولد محمد مقبول میر ساکن کنگن اور قیصر فاروق ولد فاروق احمد میر ساکن چیر ون کنگن کے بطور ہوئی ہے ۔
ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن گنڈ کو گلزار احمد کسانہ ولد عبدالرحمان کسانہ ساکن سرفراو گنڈ کی طرف سے۸ستمبر کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ دو نامعلوم افراد (جعلی صحافی) ان کی رہائش گاہ واقع سرفرو آئے اور ان سے۵ہزار روپے رشوت طلب کئے ۔
پولیس ترجمان نے کہا”قابل ذکر ہے کہ متاثرہ شخص سرفرو میں رہائشی مکان تعمیر کر رہا تھا کہ دو خود ساختہ صحافی جائے موقع پر پہنچ گئے اور اس سے پانچ ہزار روپے طلب کئے “۔
ترجمان کابیان میں کہنا تھا”شکایت کے مطابق جعلی صحافی مذکورہ شخص سے پانچ سو روپے لے کر باقی رقم دو دن بعد ادا کرنے کو کہتے ہیں اور وہ اس کو یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر وہ پیسہ دینے میں ناکام ہوا تو اس کے مکان کو گرا دیا جائے گا“۔
ترجمان نے بتایا کہ کچھ دنوں سے شکایتیں موصول ہو رہی تھیں کہ کچھ سکوٹی سوار لڑکے جن کے ہاتھوں میں موبائل اور کیمرہ ہیں، گنڈ علاقے میں لوگوں کو بلیک میل کرکے ان سے پیسہ وصولتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ چند شکایت کنندگان نے پولیس اسٹیشن گنڈ کے ساتھ رابطہ کیا اور انہوں نے بلیک میل کرنے والوں کی شناخت کی۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن گنڈ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔
پلوامہ سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار کی موت واقع
سرینگر/۹ستمبر
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کنگن علاقے میں ایک تیز رفتار ٹپر نے ایک موٹر سائیکل سوار کو کچل کر ابدی نیند سلا دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے کنگن علاقے میں ایک تیز رفتار ٹپر نے ایک موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں اس کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
متوفی کی شناخت اعجاز احمد بٹ ولد خورشید احمد بٹ ساکن تلسرہ پکھر پورہ بڈگام کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آنے کے بعد ٹپر ڈرائیور جائے واردات سے فرار ہوگیا۔
دریں اثنا پولیس کی ایک ٹیم نے جائے واردات پر پہنچ کر کارروا
ئی شروع کی ہے ۔