سرینگر/۴ستمبر
چیف آف آرمی سٹاف (سی او اے ایس) جنرل منوج پانڈے نے پیر کے روز وادی کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کےلئے آگے والے علاقوں کا دورہ کیا۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ جنرل منوج پانڈے نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے کشمیر میں ایل او سی پر آگے والے علاقوں کا دورہ کیا۔
ذرائع نے کہا کہ اس موقع پر گراﺅنڈ پر تعینات کمانڈروں نے آپریشنل تیاریوں اور تازہ سیکورٹی صورتحال کے متعلق بریف کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ موصوف سی او اے ایس نے لائن آف کنٹرول پر سیکورٹی فورسز کے کنٹرول اور تیاریوں کی سراہنا کی۔