سرینگر/21 اگست
جنوبی کشمیر کے پلوامہ کے پاریگام علاقے میں اتوار کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کو چکمہ دیکر راہ فرار اختیار کی ۔
علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد اتوار کی شام دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان پاریگام کے علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
جیسے ہی سیکورٹی فورسز مخصوص جگہ پر پہنچ گئے، دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی اور فائرنگ کا موثر جواب دیا گیا۔
رات کے اندھیرے کے پیش نظر آپریشن روک دیا گیا۔ تاہم، فجر کے ساتھ ہی، سیکورٹی فورسز نے علاقے میں دوبارہ تلاشی کی کارروائیاں شروع کیں اور محاصرے کو بڑھا دیا۔
دہشت گردوں سے کوئی نیا رابطہ قائم نہیں ہوا، یہاں تک کہ علاقے کی نگرانی کے لیے ڈرون بھی لگائے گئے۔ پیر کو علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی لی گئی۔
حکام کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دھان کے وسیع کھیت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ (ای
جنسیاں)