جموں/31جولائی
سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے ) کی جانب سے پونچھ ضلع میں تیسرے روز بھی چھاپہ ماری کا سلسلہ جاری ہے ۔
اطلاعات کے مطابق نارکو ٹیرر کیس میں ملوث رفیق لالہ کی نشاندہی پر پونچھ میں پچھلے تین روز سے چھاپے ڈالے جا رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز بھی ایس آئی اے کی ٹیم نے پونچھ کے کئی مقامات پر چھاپے مارے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رفیق لالہ نامی منشیات فروش کی نشاندہی پر ہی چھاپہ ماری کا سلسلہ جاری ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز رفیق لالہ اور محمد فاروق نامی دو منشیات فروشوں کو میڈیکل چیک اپ کے لئے ضلع ہسپتال لایا گیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ ایس آئی اے کی جانب سے مزید گرفتاریوں کو خار ج از امکان قرار نہیں دیا جارہا ہے ۔