اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بادام واری‘ قلعہ ہاری پربت میں تیندوے کی موجودگی سے لوگ کوفزدہ

لوگ گھروں کے اند رہی رہیں اور غیر ضروری طورپر باہر آنے سے گریز کریں:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-19
in اہم ترین
A A
بادام واری، قلعہ ہاری پربت میں تیندوے کی موجودگی سے لوگوں میں خوف وہراس، پولیس نے ایڈوائزری جاری کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر//
پائین شہر کے بادام واری ، قلعہ ہاری پربت کے نزدیک تیندوے کی موجودگی کے بعد لوگ گھروں میں محصور ہو کررہ گئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ وائلڈ لائف محکمہ نے جنگلی جانور کو پکڑنے کی خاطر جگہ جگہ پھندے نصب کئے ۔
پولیس نے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ گھروں کے اند رہی رہیں اور غیر ضروری طورپر باہر آنے سے گریز کریں۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ شہر خاص کے بادام واری اور قلعہ ہاری پربت کے نزدیک ایک تیندوے کو دیکھا گیا جس کے بعد پورے علاقے میں خوف ودہشت کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ پیر کی شام کو بادام واری علاقے میں ایک نوجوان نے تیندوے کو دیکھا اور اس بارے میں فوری طورپر پولیس کو آگاہ کیا چنانچہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور قلعہ ہاری پربت کے اردگرد رہائش پذیر لوگوں سے تلقین کی کہ وہ گھروں سے غیر ضروری طورپر نکلنے سے اجتناب کریں۔
پولیس نے لاوڈ سپیکروں پر اعلانات کئے کہ لوگ کھڑکیوں کو بھی بند رکھیں کیونکہ بادام واری میں تیندوے کو دیکھا گیا۔
سٹی رپورٹر نے بتایا کہ چونکہ قلعہ ہاری پربت جنگلی علاقہ ہے اور یہاں پر جنگلی جانور کو ڈھونڈنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ قلعہ ہاری پربت اور اس کے اردگرد علاقوں میں جگہ جگہ پھندے نصب کئے گئے ہیں تاکہ جلدازجلد تیندوے کو پکڑ کر وائلڈ لائف سنچری منتقل کیا جاسکے ۔
رینج آفیسر نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کیا واقعی میں یہ تیندوا ہی ہے یا کوئی اور دوسرا جنگلی جانور ۔انہوں نے کہاکہ عین شاہد نے بتایا کہ اس نے تیندوے جیسے جانور کو چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا ۔
رینج آفیسر نے مزید بتایا کہ قلعہ ہاری پربت اور اس کے ملحقہ علاقوں میں وائلڈ لائف اور محکمہ جنگلات کے اہلکار اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ کیا واقعی میں یہ تیندوا تھا یا کوئی اور دوسرا جانور ۔انہوں نے بتایا کہ تیندوے کے پیروں کے نشانات کو بھی تلاش کیا جارہا ہے اور ابھی ہم اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ واقعی میں یہ تیندوا ہی ہے یا کوئی اور دوسرا جنگلی جانور۔
آفیسر نے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ بادام واری سائڈ سے قلعہ ہاری پربت اور آستانہ عالیہ مخدوم صاحب پر جانے سے گریز کریں۔انہوں نے کہاکہ قلعہ ہاری پربت ایک جنگلی علاقہ ہے لہذا یہاں پر تیندوا یا کوئی اور دوسرا جنگلی جانور آسانی کے ساتھ رہ سکتا ہے اور اگر وہ بھوکا ہے تو وہ انسانوں پر حملہ آور ہو سکتا ہے ۔
آفیسرنے مزید بتایا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کی خاطر لوگ آستانہ عالیہ مخدوم صاحب جانے سے فی الحال اجتناب کریں۔ تاریخی ملہ کھاہ کے اردگر رہائش پذیر لوگوں کو بھی محتاط رہنے کی تلقین کی گئی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ بادام واری اور اندرونی کاٹھی دروازہ میں منگل کے روز سبھی نجی اور سرکاری اسکول بند رہے ۔
بادام واری میں تیندوے کی موجودگی کے باعث کاٹھی دروازہ، شیخ کالونی ، مخدوم صاحب، بہاو الدین صاحب ، تجگری محلہ ، شہام پورہ ، تجگری محلہ ، قطب الدین پورہ اور سید پورہ علاقوں کے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’پونچھ تصادم:جاں بحق ملی ٹینٹ بڑی واردات کو انجام دینے کی تاک میں تھے ‘

Next Post

اسمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف احتجاج جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
اسمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف احتجاج جاری

اسمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف احتجاج جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.