سرینگر/۱۳جولائی
وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے 15 سے 17 جولائی تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں بوندا باندی ہونے کی بھی توقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 15 سے 17 جولائی تک رک رک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے ۔
دریں اثنا وادی میں موسم خشک ہونے کے باوجود شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم درج ہوا ہے ۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت17.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 15.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 17.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہ
وا تھا۔