جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پاک زیر قبضہ کشمیر میں جموں صوبے کے۴۰ جنگجوؤں کے ٹھکانوں کا پتہ چلا

جنگجو ڈوڈہ‘ کشتواڑ اور رام بن میں جنگجوئیت کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-13
in اہم ترین
A A
گول پولیس تھانے پر گرینیڈ حملے میں ملوث ملزمان کے دو مکان اور دکان ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

سرینگر//
صوبہ جموں کے ضلع رام بن، ڈوڈہ،کشتواڑ اور دیگرعلاقوں میں عسکریت پسندی کو بڑھاوادینے میںمبینہ طو رپر ملوث۴۰ جنگجوؤں کی پولیس نے شناخت کرلی ہے اور ان کے ٹیلیفون نمبرات بھی حاصل کرلئے گئے ہیں جو اس وقت پاکستان اور پاکستانی کشمیر میں موجود ہیں۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کو چالیس عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کے بارے میں جانکاری ملی ہے ۔
پولیس کے لیے ایک اہم کامیابی میں، ڈوڈہ، رام بن اور کشتواڑ اضلاع میں حکام نے پاکستان اور پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے ان اضلاع سے تقریباً ۴۰ جنگجوؤں کے ’درست مقامات‘کی نشاندہی کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جہاں وہ مختلف عسکریت پسند تنظیموں کے کمانڈر کے طور پر کام کرکے جموں خطے میں خاص طور پر ان کے آبائی اضلاع میں عسکریت پسندی کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاس کل۲۵۰میں سے۴۰جنگجوؤںکے’صحیح مقامات اور پتے‘ ہیں جو تین اضلاع سے پاکستان اور اس کے زیر قبضہ جموں کشمیر میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن کے نوجوانوں کو شدت پسندی کی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق جنگجوؤں کے زیر استعمال موبائل اور لینڈ لائن نمبروں کی بھی شناخت کر لی گئی ہے۔ساتھ ہی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے دیگر عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں اور پتے کا پتہ لگانے کی کوششیں جاری رکھی ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی کچھ اور کامیابیاں بھی متوقع ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایجنسیاں کام کر رہی ہیںاور جلد ہی مزید جنگجوؤں کے ٹھکانوں کا پتہ لگانے میں کامیاب ہو جائیگی۔رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ پولیس ان میں سے کچھ جنگجوؤں کیخلاف اگلے ہفتے چارج شیٹ پیش کرے گی۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پاکستان اور اس کے زیے قبضہ کشمیر میں کیمپ کرنے والے عسکریت پسندوں کے صحیح مقامات، پتے، تنظیموں اور صفوں کی نشاندہی کرنا پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی اہم کامیابی ہے‘رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ اس سے نہ صرف عسکریت پسندوں کے خلاف بلکہ پاکستان کے خلاف بھی انتہائی مضبوط کیس بنے گا۔
دریں اثنا، کشتواڑ پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے مزید چار عسکریت پسندوں کے گھروں پر چھاپے مارے، جو سرحد پار سے کام کر رہے ہیں اور کشتواڑ ضلع میںجنگجویت کو بحال کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بڈگام میں لشکر طیبہ سے وابستہ۵جنگجو معاونین گرفتار:پولیس

Next Post

امر ناتھ یاترا:ڈی جی بی ایس ایف کا پہلگام میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
امر ناتھ یاترا:ڈی جی بی ایس ایف کا پہلگام میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

امر ناتھ یاترا:ڈی جی بی ایس ایف کا پہلگام میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.