سرینگر/
شمالی ضلع کپواڑہ کے گلاس دجی نالہ کے نزدیک آوارہ کتوں نے ایک درجن افراد پر اچانک حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا۔
معلوم ہوا ہے کہ کپواڑہ کے گلاس دجی نالہ کے نزدیک اتوار کے روز آوارہ کتوں کا ایک جھنڈ نمودار ہوا اور جو بھی راستے میں آیا کتوں نے اس پر حملہ کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کچھ منٹوں کے اندرا ندر ہی آوارہ کتوں نے ایک درجن افراد کو کاٹ کھایا جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ایک کی حالت تشویشناک قرار دے کر سری نگر ریفر کیا۔
مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ بلدیاتی ادارے آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہو گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔