سرینگر//
جموںکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے نصر اللہ پورہ علاقے میں محکمہ پی ڈی ڈی کا ملزم ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے برسر موقع ہی از جان ہوا۔
اطلاعات کے مطابق منگل کے روز بڈگام کے نصر اللہ پورہ علاقے میں محکمہ پی ڈی ڈی کا ملازم ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی ملازم کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت۴۵سالہ غلام قادر خان ساکن پٹھان پورہ کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔