جموں/20 جون
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ جموں کے پیش نظر جموں و کشمیربی جے پی یونٹ تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے ۔
بتادیں کہ مرکزی وزیر داخلہ 23 جون کو شیامہ پرساد مکھرجی کی برسی پربھگوتی نگر کے جے ڈی اے گراﺅنڈ میں ایک عظیم الشان ریلی سے خطاب کریں گے ۔
اس سلسلے میں جموں وکشمیر بی جے پی یونٹ کے نائب صدر یودھویر سیٹھی نے پارٹی کے دیگر لیڈروں کے ہمراہ جی ڈی اے گراﺅنڈ کا دورہ کرکے وہاں کی جا رہی تیاریوں کو جائزہ لیا۔
اس دوران ان کا کہنا تھا کہ جموں میں منعقد ہونے والی یہ بڑی ریلی جس میں مرکزی وزیر داخلہ شرکت کر رہے ہیں، جموں و کشمیر میں بی جے پی کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی کی عوام کے تحفظات کو دور کرنے اور خطے میں ایک قوت کے طو پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی جموں وکشمیر کے لوگوں کو در پیش مشکلات کو اجا گر کرنے کے لئے پر عزم ہے ۔