سرینگر//
فائر اینڈ ایمرجنسی اسامیوں کے امیدواروں نے ہفتے کے روز ایک بار پھر پریس کالونی میں جمع ہوکر احتجاج درج کیا۔
احتجاجی سلیکشن لسٹ میں مقررہ وقت کے اندر انکوائری کرانے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔احتجاجی اپنے مطالبات کے حق میں جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور اس دوران کچھ احتجاجیوں کو حراست میں لیا گیا۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کو بتایا’’ہم ۲۰۱۹سے احتجاج کر رہے ہیں کبھی یہاں پریس کالونی میں تو کبھی جموں میں لیکن ہمارے مسئلے کو حل نہیں کیا جا رہا ہے ‘‘۔
احتجاجی نے کہا کہ ہمارے وفود لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا صاحب سے بھی ملے جنہوں نے ہمیں کارروائی کرانے کی یقین دہانی بھی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ایک انکوائری کمیٹی بنائی گئی اور اس کو ایک ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا لیکن ۶ماہ گذرنے کے باجود بھی رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔
احتجاجیوں نے حکام سے انصاف دلانے کی اپیل کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔