جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پلیٹ سے بینائی کھونے والی شوپیاں کی طالبہ نے امتیازی نمبرات حاصل کرکے تاریخ رقم کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-11
in مقامی خبریں
A A
پلیٹ سے بینائی کھونے والی شوپیاں کی طالبہ نے امتیازی نمبرات حاصل کرکے تاریخ رقم کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ڈیم کے تمام گیٹ بند

سرینگر//
جموںکشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں کے سدیو علاقے سے تعلق رکھنے والی بینائی سے محروم طالبہ نے بارہویں جماعت کے امتحان میں امتیازی نمبرات حاصل کرکے اپنا اور والدین کا نام فخر سے اونچا کیا۔
اطلاعات کے مطابق سدیو شوپیاں سے تعلق رکھنے والی انشا مشتاق ولد مشتاق احمد نے بارہویں جماعت کے امتحان میں کامیابی کے جھنڈے گارڈ دئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ بینائی سے محروم انشا مشتاق نے۵۰۰میں سے ۳۶۶نمبرات حاصل کرکے سب کو حیران کردیا ۔
انشا کے والد مشتاق احمد نے جذباتی ہوتے ہوئے کہاکہ ان کی بیٹی نے بینائی سے محروم ہونے کے باوجود بھی کامیابی حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ مجھے آج بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کیونکہ میری بیٹی نے وہ کرکے دکھایا جو ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے ۔
اس موقع پر انشا نے نامہ نگاروںسے بات چیت کے دوران بتایا کہ سدیو شوپیاں میں سال۲۰۱۶میں شام کے وقت ہوئے احتجاجی مظاہروں کے دوران ان کی دونوں آنکھوں میں پلیٹ کے چھرے پیوست ہوئی جس کے باعث اس کی آنکھیں روشنی سے محروم ہو گئیں۔
انشا کے مطابق آنکھوں کی بینائی واپس لانے کی خاطر صدر ہسپتال کے بعد دہلی ایمز اور ممبئی بھی گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ جب دونوں آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوئی تو قیامت ٹوٹ پڑی اور ایسا لگ رہا تھا کہ سب کچھ ختم ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مشکل وقت میں والد نے ہمت دی اور آج اس کا یہ صلہ ملا کہ بارہویں جماعت میں کامیابی حاصل کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں آنکھوں کی بینائی سے محروم ہونے کے باوجود بھی ہمت نہیں ہاری ، زندگی میں بہت سارے چیلنجز کا سامنا کیا ، مجھے امید ہی نہیں تھی کہ میں ایسا کرسکتی ہوں لیکن دہلی میں علاج کے دوران ایک آئی اے ایس آفیسر نے حوصلہ دیا۔ان کے مطا بق گریجویشن کے بعد آئی اے ایس کی کوچنگ کا ارادہ ہے ۔
انشا نے مزید کہا کہ کوچنگ کے دوران استاد جب لیکچر دیتے تو اس کو ریکارڈنگ کرکے گھر میں بیٹھ کر سن کے یاد کرتی تھیں ۔انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ ہمت نہ ہاریں اگر زندگی میں کچھ کرنے کا جذبہ ہوتو آسمان کی بلندیوں کو بھی چھوا جاسکتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ چیلنجز کی وجہ سے ہی انسا ن کچھ سیکھتا ہے لہذا اگر کسی کو زندگی میں آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑا تو اس پر کھرا اتر کر ہی کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فائر اینڈ ایمرجنسی اسامیوں کے امیدواروں کا سری نگر میں احتجاج

Next Post

کشتواڑ میں سرگرم حزب ملی ٹینٹ کے گھر پرچھاپہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

2025-05-16
مقامی خبریں

بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ڈیم کے تمام گیٹ بند

2025-05-16
وادی میں شبانہ بارشیں اور تیز ہوائیں
مقامی خبریں

فوجی سربراہ کا بارہمولہ کے اگلے علاقوں کا دورہ جوانوں کے رول کو سراہا

2025-05-16
کٹھوعہ:جھرپ میں ۲ ملی ٹنٹ ہلاک‘۵ سیکورٹی اہلکار زخمی
مقامی خبریں

ریاسی اور کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد تلاشی آپریشن جاری

2025-05-16
logoo76-1
مقامی خبریں

ڈی جی بی ایس ایف نے جموں میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

2025-05-16
نارکو دہشت گردی میں ملوث افرادسے سختی سے نمٹا جائے گا:ڈی جی پی پربھات
مقامی خبریں

پربھات کا ضلع ہسپتال پونچھ کا دورہ‘ زخمیوں کی عیادت

2025-05-16
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

2025-05-15
مقامی خبریں

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

2025-05-15
Next Post
کشتواڑ میں سرگرم حزب ملی ٹینٹ کے گھر پرچھاپہ

کشتواڑ میں سرگرم حزب ملی ٹینٹ کے گھر پرچھاپہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.