جموں///
جموںکشمیر کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد پر ایک زنگ آلودہ بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر پولپور پوسٹ کے نزدیک ایک کسان نے بارودی مواد دیکھا اور اس بارے میں بی ایس ایف کو مطلع کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور بم ڈسپوزل اسکارڈ کی مدد سے بارودی مواد کو ناکارہ بنایا گیا۔